حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ اشفاق وحیدی مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کربلا حق و باطل کو پہچاننے کا بہترین ذریعہ ہے، قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کے نشے میں ڈوبے ھوئے طاغوت کا سورج جلد غروب ہونے والا ہے۔ عدل و انصاف اور حق کا سورج طلوع ہو چکا ہے جس کی کرن جمہوری اسلامی ایران ہے جس کی روشنی عالم اسلام محسوس کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگیں مسلط کر کے کسی کو دبایا نہیں جا سکتا، ظلم پھر ظلم ہے جس کے ذریعے تاریکی چھا سکتی ہے اور عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔ امریکہ اور ایران کی جنگ میں اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کو بہت بڑی شکست ہوئی ہے جسے استعمار کو قبول کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کردار قابلِ فخر ہے آج دنیا میں واضح ھو گیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔
رہنما شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ تاریخ اسلام اور قرآن و اہلبیت علیہم السّلام کی سیرت سے ایک ہی پیغام ملتا ہے ظلم سے نفرت اور مظلوم کے حامی بنے رہو! ہمیشہ مظلومیت کا پرچم سر بلند رہا ہے۔
مولانا اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک حق کا ساتھ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ایران کی عوام اسلام اور حق کے لیے قربانیاں پیش کر رہی ہے، جسے مظلومیت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا
علامہ اشفاق وحیدی نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مایوس کن اور عالمی جنگ کی طرف بڑھنے والے حالات میں امن امان کے لیے اپنا رول ادا کریں، تاکہ خطوں میں امن قائم ھو سکے۔









آپ کا تبصرہ